پی ٹی آئی دور حکومت کی وفاقی کابینہ کے ارکان کے نام ای سی ایل سے نکال دیئے گئے

pti

پی ٹی آئی دور حکومت کی وفاقی کابینہ کے ارکان کے نام ای سی ایل سے نکال دیئے گئے ہیں ۔

باجوڑ کی نشست ہارنے پر عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین پی ٹی آئی ،بشری ٰبی بی،فرح خان اور ذولفی بخاری کے نام ای سی ایل پر برقرار  ہیں ۔

وفاقی کابینہ نے پی ٹی آئی کابینہ ارکان کےنام ای سی ایل سے نکالنےکی منظوری دی،وزیراعلی ٰخیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا ہے۔

موبائل فونز کا حساس ڈیٹا چوری ہونے کا خدشہ

غلام سرور ، مرادسعید، پرویز خٹک، شفقت محمود کے نام ای سی ایل سے نکال دیئے گئے ہیں ،اعجاز شاہ،علی زیدی،خسروبختیار اوراعظم سواتی کےنام ای سی ایل سے نکالنے والوں میں شامل ہیں ۔

اسد عمر،عمر ایوب ،محبوب سلطان اورفواد چودھری کے نام بھی ای سی ایل سے نکال دیئے گئے ہیں ،ای سی ایل سےنکالے جانے والے ناموں میں فروغ نسیم،شیریں مزاری بھی  شامل ہیں،وفاقی حکومت نےنیب کی سفارش پر نام ای سی ایل سےنکالنے کی منظوری دی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں