انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ، آرسنل، ایورٹن، آسٹن ولا،کرسٹل پیلس اور لیورپول نے اپنے میچز جیت لئے

انگلش پریمیئر فٹ بال english premier league

انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں آرسنل،ایورٹن،آسٹن ولا،کرسٹل پیلس اور لیورپول کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔

آرسنل نے وولور ہیمپٹن کو شکست دی،ایورٹن کی ٹیم نے نوٹنگھم فاریسٹ کو مات دی،آسٹن ولا نے بورن ماؤتھ کو پچھاڑا،کرسٹل پیلس کی ٹیم نے ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کو ہرا دیا اور لیورپول نے فلہم کو شکست دی۔

آرسنل اور وولور ہیمپٹن کی ٹیموں کے درمیان مولینکس سٹیڈیم وولور ہیمپٹن میں کھیلے گئے انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میچ میں آرسنل کی ٹیم کے لینڈرو ٹروسارڈ اور مارٹن اوڈیگارڈنے ایک ایک گول کر کے وولور ہیمپٹن کو 0-2گول سے ہرا دیا۔

ویرات کوہلی بیٹ ٹوٹنے پر رنکو سنگھ پر برس پڑے

گڈیسن پارک لیورپول میں کھیلے گئے میچ میں ایورٹن اور نوٹنگھم فاریسٹ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں ایورٹن کی ٹیم نے نوٹنگھم فاریسٹ کی ٹیم کو 0-2گول سے ہرا دیا۔ ایورٹن کی طرف سے ادریسہ گوئے اور ڈوائٹ میک نیل نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

آسٹن ولا اور بورن ماؤتھ کی ٹیموں کے درمیان ایک میچ ولا پارک برمنگھم کے مقام پر کھیلا گیاجس میں آسٹن ولا کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے بورن ماؤتھ کو ایک کے مقابلے میں 3گول سے ہرا دیا۔

آسٹن ولا کی طرف سے مورگن راجرزنے 45ویں، موسی ڈیبی نے 57ویں اور لیون بیلی78ویں منٹ پر ایک ایک گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔بورن ماؤتھ کی طرف سے واحد گول 31ویں منٹ پر ڈومینک سولانکینے سکور کیا۔

پاکستان ، نیوزی لینڈ میچ کے اعزازی ٹکٹ فروخت کرنیوالا وزارت تجارت کا ملازم گرفتار

سیلہرسٹ پارک لندن میں کھیلے گئے میچ میں کرسٹل پیلس اورویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں کرسٹل پیلس کی ٹیم نے ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیم کو 2کے مقابلے میں 5گول سے پچھاڑ دیا۔کرسٹل پیلس کے جین فلپ میٹیٹا نے دوجبکہ مائیکل اولیس، ایبریچی ایز،ایمرسن نے ایک ایک گول سکور کیا۔ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی طرف سے مائیکل انتونیو اور ڈین ہینڈرسن نے ایک ایک گول سکور کیا۔

کریون کاٹیج لندن کے مقام پر کھیلے گئے میچ میں لیورپول اور فلہم کی ٹیمیں نبرد آزما تھیں جس میں لیورپول کی ٹیم نے فلہم کی ٹیم کو 1کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔لیورپول کی طرف سے ٹرینٹ الیگزینڈر آرنلڈ،ڈیوگو جوٹا اور ریان گریونبرچ نے ایک ایک گول سکور کیا جبکہ فلہم کی طرف سے واحد گول ٹموتھی کاسٹگن نے سکور کیا۔


متعلقہ خبریں