سوات میں زلزلے کے جھٹکے ، لوگوں میں خوف و ہراس

زلزلہ (earth quake)

سوات ، مینگورہ اور گرد و نواح میں زلزلہ ، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ، نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کی گہرائی 142 کلو میٹر اور مرکز کوہ ہندوکش ریجن تھا۔

تائیوان میں 7.4 شدت کا زلزلہ ، درجنوں عمارتیں زمین بوس ، 7 افراد ہلاک ، 711 زخمی

زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے سے کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ پہلے بھی سوات کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں