ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی میں خاتون کے ہاں 6 بچوں کی پیدائش

dhq

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال  راولپنڈی میں خاتون کے ہاں 6 بچوں کی پیدائش  ہوئی ہے ۔

پاکستان کی مدد کےلیے تیار ہیں،آئی ایم ایف حکام

ڈاکٹرز کے مطابق نوزائیدہ بچوں میں چار بیٹے اور دو بیٹیاں شامل  ہیں ،ہزارہ کالونی کے وحید کی اہلیہ نے بڑے آپریشن کے ذریعے آج ان چھ بچوں کو جنم دیا ۔بچے اور ان کی ماں مکمل طور پر تندرست ہے ۔

دوسری جانب پاکستان میں ہر روز تقریباً سات ہزار بچے مختلف بیماریوں کے باعث جاں بحق ہو جاتے ہیں جن میں سے 150 بچے مختلف پیدائشی نقائص کے باعث اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

پنجاب پولیس کیخلاف ٹوئٹ ،شہباز گل کیخلاف امریکی قونصل خانے میں شکایت دائر

معروف پیڈیاٹرک سرجن اور ایسوسی ایشن آف آئیڈیاٹرک سرجن آف پاکستان کے صدر ڈاکٹر محمد ارشد نے انکشاف کیا ہےکہ بچوں کے کونجینائٹل ڈیفیکٹس یا پیدائشی نقائص پیدائش کے فوراً بعد آپریشن یا سرجری کے ذریعے ٹھیک کیے جا سکتے ہیں مگر بدقسمتی سے پاکستان میں بچوں کے سرجنز کی تعداد 200 سے بھی کم ہے۔

 

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں