خیبرپختونخوا، بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

شادی ہالز marriage hall

خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالزپر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ شادی ہالز اور بیوٹی پارلرز کوسائز اور کاروبار کے حجم کے بنیاد پر مختلف کیٹگریز میں تقسیم کیا جائے گا۔

مالکان کو فکس اور پرسنٹیج ریٹس میں کسی ایک کو منتخب کرنے کا اختیار دیا جائے گا،مالکان منتخب کردہ نظام کے مطابق اپنا ماہانہ ٹیکس کیپرا کے ساتھ جمع کریں گے۔

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گیا

مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ شادی ہالز اور بیوٹی پارلرز کو سائز اور کاروبار کے حجم کے مطابق درجہ بندیوں میں تقسیم کیا جائے گا،تمام اسٹیک ہولڈرز کو فکس ٹیکس سے متعلق اعتماد میں لے کر فیصلہ کریں گے۔

مشیر خزانہ پختونخوا کا کہنا تھا کہ ٹیکس چوری میں ملوث کاروباری شخص اور اداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں