وزیرِ خزانہ کی امریکہ میں اہم ملاقاتیں، مختلف شعبوں میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق

aurangzeb

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی واشنگٹن میں اہم ملاقاتیں جاری، مختلف شعبوں میں شراکت داری کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

محمد اورنگزیب کی سعودی ہم منصب سے ملاقات میں دو طرفہ تعاون کو وسعت دینے اور مختلف شعبوں میں شراکت داری کو بڑھانے پر اتفاق ہوا جبکہ وزیر خزانہ نے معاشی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف، ورلڈ بینک کی سالانہ میٹنگز میں بھی شرکت کی۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملاقاتوں کے دوران ٹیکسیشن، توانائی، نجکاری کے حوالے سے گفتگو کی جبکہ مختلف شعبوں میں ڈیجیٹلائزیشن اور اصلاحات بارے بھی آگاہ کیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

محمد اورنگزیب کی انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی علاقائی نائب صدر سے ملاقات ہوئی جس میں ترجیحی شعبوں میں آئی ایف سی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ وزیرخزانہ نے ورلڈ بینک اور ایشائی ترقیاتی بینک کے صدور سے ملاقاتیں بھی کیں اور شراکت داری بڑھانے سمیت اہم امور پر بات چیت کی جبکہ محمد اورنگزیب نے دونوں بینکوں کے صدور کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

پاکستان نے بین الاقوامی ترقیاتی ایسوسی ایشن کے وسائل کو موثر طریقے سے استعمال کرنے اور عالمی بینک کے نالج سینٹر سے مستفید ہونے کی ضرورت پر اتفاقِ کیا ہے۔

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی بینک کے سینئر منیجنگ ڈائریکٹر ایکسل وان ٹراٹسنبرگ سے ملاقات کی جس میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے بین الاقوامی ترقیاتی ایسوسی ایشن (IDA) کے وسائل کو وسعت دینے اور فرنٹ لوڈنگ کو آف سیٹ کرنے کے آپشنز کا جائزہ لیا گیا۔

حکومتِ پاکستان نے بین الاقوامی ترقیاتی ایسوسی ایشن کے وسائل کو موثر طریقے سے استعمال کرنے اور بینک کے نالج سینٹر سے مستفید ہونے کی ضرورت پر اتفاقِ رائے کیا۔

وفاقی کابینہ ، احتساب عدالتوں کی تشکیل نو ، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی کی منظوری

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نجی شعبے کی سرمایہ کاری اور پی پی پی کی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے لیے جدید فنانسنگ ماڈلز کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے، حکومتِ پاکستان کسی بھی مقامی/غیر ملکی سرمایہ کار کی جانب سے سرمایہ کاری کے اقدامات کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی سی ای او ڈی ایف سی(DFC) سکاٹ ناتھن سے ملاقات کی جس میں ملاقات کے دوران پاکستان میں ڈی ایف سی کی سرمایہ کاری میں توسیع پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر مسٹر سکاٹ ناتھن نے پاکستان کے موجودہ مسائل کے خوشگوار حل کی یقین دہانی کروائی۔

وزیر خزانہ نے کہا حکومت نجی شعبے کی سرمایہ کاری اور پی پی پی کی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے لیے جدید فنانسنگ ماڈلز کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے، حکومتِ پاکستان کسی بھی مقامی/غیر ملکی سرمایہ کار کی جانب سے سرمایہ کاری کے اقدامات کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔


متعلقہ خبریں