بجلی قیمت میں کمی کیلئے عملی اقدامات کا حکم

pm

وزیر اعظم کی زیر صدارت بجلی شعبے کے حوالے سے اقدامات پر جائزہ اجلاس ہوا۔

محکمہ ایکسائز نے نمبر پلیٹس کی فیس وصولی بند کردی

وزیر اعظم نے اجلاس میں ہدایت کی کہ کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں کو مقامی کوئلے پر منتقل کیا جائے،بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر کیا جائے۔

صرف صاف اور کم لاگت پن اور قابل تجدیدبجلی کے پلانٹ لگائے جائیں گے،اجلاس کو بیرونی سرمایہ کاری کے تحت 600 میگاواٹ شمسی توانائی کے منصوبے پر بریفنگ دی گئی ۔

سمسٹر بہار 2024ء :دوسرے مرحلے کے داخلوں کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس 25اپریل تک توسیع

وزیر اعظم نے شمسی توانائی کے منصوبے میں بیرونی سرمایہ کاری سے متعلق اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی ۔شہبازشریف نے کہا کہ بجلی کی اضافی استعداد کو صنعتوں میں برؤئے کار لانے کیلئے تجاویز تیار کی جائیں۔

بجلی کی ویلنگ کے نرخوں کو کم کیا جائے تاکہ صنعتی صارفین کو کم لاگت پر بجلی فراہم ہو،صنعتی ترقی اور برآمدات میں اضافے کیلئے بڑی صنعتوں کے قریب گرڈ اسٹیشنز بنائے جائیں۔ایسے جینکوز بجلی گھر جو فعال ہیں انکی نجکاری کے عمل کو تیز کیا جائے۔

ملک میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 1 لاکھ 36 ہزار 311 ہو گئی

جینکوز بجلی گھر جو غیر فعال اور ناکارہ حالت میں ہیں انکی نیلامی کے عمل کو تیز کیا جائے،وزیر اعظم نے اجلاس میں کہا کہ عام آدمی کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں،بجلی شعبے کے گردشی قرضے میں کمی کیلئے شعبے کی ترجیحی بنیادوں پر اصلاحات جاری ہیں۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں