مشرق وسطی میں کشیدگی ، تیل ، سونے کی قیمتوں میں اضافہ

سونا تیل سستا OIL AND GOLD

مشرق وسطی میں تنازعات بڑھنے کے خدشات کے سبب تیل اور سونے کی قیمتیں بڑھ گئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرق وسطی میں جاری حالیہ کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتیں 2 فیصد سے زائد بڑھ گئیں ہیں۔ برینٹ کروڈ فیوچر94 سینٹ یا 1.1 فیصد بڑھ کر 90 ڈالر 68 سینٹ فی بیرل تک پہنچ گیا۔

جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ خام تیل کی قیمت 96 سینٹ یا 1.1 فیصد اضافے کے بعد 85 ڈالر 98 سینٹ فی بیرل ہوگئی۔

پنجاب بھر میں روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر

اسی طرح سونے کی قیمت 2 ہزار 400 ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، قیمتوں کے بڑھنے کی وجہ مشرق وسطی میں بگڑتی صورتحال اور سرمایہ کاروں کا محفوظ اثاثے خرید نا بتائی جارہی ہے۔

ماہرین کی جانب سے یہ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اگر صورتحال مزید خراب ہوتی ہے تو ایسی صورت میں قیمتیں مزید اوپر جانے کے امکانات ہیں۔


متعلقہ خبریں