ہم پورے پاکستان میں جلسے کرنے جارہے ہیں، اپوزیشن لیڈر

اپوزیشن لیڈر

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب نے کہا ہے کہ ہم پورے پاکستان میں جلسے کرنے جارہے ہیں، اپوزیشن اتحاد کا کل پشین،چمن میں جلسہ ہوگا۔

سنی اتحاد کونسل کے رہنما عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان میں آئین اور قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے، ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی ہونی چاہئے،آئین اور قانون کی بالادستی ہوگی تو پاکستا ن میں سرمایہ کاری آئے گی اور سرمایہ کاری آئے گی تو ملک میں کاروبار چلے گا۔

وزیراعلی پنجاب یوتھ انی شیٹس کے 20ہزار بائیکس کی فراہمی کے پراجیکٹ کا آغاز

انہوں نے کہا کہ ہم ملک بھرمیں جلسے کرنے جارہے ہیں، پنجاب میں تین جلسے کریں گے، ہمارے مخالفین کہتے تھے پی ٹی آئی کو امیدوار نہیں ملیں گے، ہمیں امیدوار بھی ملے اور ہمیں کامیابی بھی ملی ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بلوچستان کی مٹی کے ساتھ ہمیں پیار ہے، ہم نے 750ارب روپے کا جنوبی بلوچستان پیکج دیا ، پی ٹی آئی کا وفد کوئٹہ میں جلد ہی سردار اختر مینگل سے ملاقات کرے گا ، اس وقت تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کر آئین کی بالادستی کیلئے اپنا ، اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

تاپسی پنو نے شادی خفیہ رکھنے پر خاموشی توڑ دی

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ملک میں ایک بار پھر پی ڈی ایم ٹو کی حکومت ہے، ہم لوگ چاہتے ہیں کہ پاکستان ایک امن کا گہوارہ بنے، بلوچستان پاکستان کے ماتھے کا جھومر ہو،بلوچی نوجوانوں کو ان کے حقوق ملیں اور قانون سب کیلئے برابر ہو۔

انکا مزید کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی صوبوں کی بالادستی چاہتے ہیں،انہیں ہم سے علیحدہ کر کے جیل میں ڈال دیا گیا،اورنائب کپتان شاہ محمود قریشی کو بھی سزا سنا کر جیل میں ڈالا گیا۔


متعلقہ خبریں