ماؤتھ واش کے بجائے چقندر کے رس سے منہ صاف کرنا زیادہ مفید، ماہرین صحت


ماہرین صحت کے مطابق ماؤتھ واش کے بجائے چقندر کے رس سے اپنا منہ صاف کرنا زیادہ مفید ہے۔

اسکاٹ لینڈ میں قائم یونیورسٹی آف دی ویسٹ آف سکاٹ لینڈ کے شعبہ صحت کے ماہرین کی جانب سے کی گئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ منہ سے بدبو ختم کرنے اور بیکٹیریا بھگانے کے لیے ماؤتھ واش کی جگہ چقندر کے رس سے اپنا منہ صاف کرنا مفید ہے۔

رمضان المبارک کے فوری بعد سخت غذائیں نہ کھائی جائیں، طبی ماہرین کا مشورہ

ماہرین کا کہنا ہے کہ ماؤتھ واش کے استعمال کے کچھ نقصانات بھی ہوتے ہیں جن میں منہ کا خشک ہوجانا اور اینٹی مائیکروبیئل مزاحمت کا ختم ہونا شامل ہیں جبکہ پتوں والی ہری سبزیوں میں نائٹریٹ نامی ایک سالمہ پایا جاتا ہے جو منہ کی صحت کے لیے نہایت مفید ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چقندر کا رس ایتھلیٹس کے دانت کو تیزابی اسپورٹس مشروبات اور ورزش کے دوران استعمال کیے جانے والے شوگر جیل سے بچاتا ہے۔ تحقیق بتاتی ہے کہ نائٹریٹ ایتھلیٹس کے دانت خراب ہونے کے امکانات کو ختم کرنے کے لیے علاج کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں