رمضان المبارک کے فوری بعد سخت غذائیں نہ کھائی جائیں، طبی ماہرین کا مشورہ

رمضان المبارک

طبی ماہرین نے شہریوں کو عید الفطر کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید کی خوشیاں دوبالا کرنے کے لیے کھانے میں اعتدال سے کام لیں۔

لاہور جنرل ہسپتال کے اسسٹنٹ پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر محمد مقصود اور گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر لیلیٰ شفیق نے شہریوں کو ‘سادہ غذا صحت کے لیے بہتر’ کے موضوع پر احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا ہے۔

پمز کے کسی بھی شعبے کو پرائیویٹائز نہیں کیا جا رہا، ڈاکٹر مختار

ڈاکٹر لیلیٰ شفیق کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے بعد عید الفطر کے موقع پر فوری طور پر سخت غذاؤں کا استعمال نہ کیا جائے کیونکہ ایک ماہ روزے رکھنے کے بعد انسانی معدہ نرم ہو جاتا ہے لہٰذا اچانک معدہ پر بوجھ نہ ڈالیں۔

انہوں نے کہا کہ مرغن غذاؤں، تیز مرچ اور مصالحہ دار کھانوں سے پرہیز کیا جائے۔ عید کی خوشی مناتے ہوئے ہمیں کھانے میں اعتدال سے کام لینا چاہیے، خصوصاً ذیابیطس، بلڈ پریشر، امراض قلب اور پیٹ کی متعدد بیماریاں پیدا ہوتی ہیں جو جسمانی نظام کو متاثر کر سکتی ہیں۔

پاکستان کے 8شہروں میں پولیو وائرس کی تصدیق

ڈاکٹرز نے کہا کہ چٹ پٹے کھانوں کی بچائے، پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ استعمال کریں۔ پھلوں اور سبزیوں میں موجود پانی اور فائبر پیاس بھجانے کے ساتھ پیٹ بھرنے کا احساس دلاتے ہیں۔ پھلوں میں موجود مٹھاس انسانی جسم میں چینی کے لیے پائی جانے والی طلب کو بھی پورا کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عید الفطر پر کھانے کے ساتھ کولڈ ڈرنک کے استعمال میں احتیاط برتی جائے۔ ضرورت سے ذیادہ ٹھنڈے پانی اور برف کے استعمال سے بھی پرہیز کریں۔ انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ ورزش کو معمول بنائیں تاکہ بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔


متعلقہ خبریں