شہبازشریف کی ملائشین ہم منصب انور ابراہیم کو دورہ پاکستان کی دعوت


وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں عید الفطر کی مبارکباددی۔

وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے عید کے موقع پر ملائیشیا کے عوام کیلئے بھی مبارکباد اور خیر سگالی کا پیغام دیا۔ وزیر اعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ رمضان المبارک کی برکتیں بشمول دونوں ممالک، پوری امت مسلمہ کیلئے امن و سلامتی اور ترقی و خوشحالی کا باعث بنیں گی۔

عید کے موقع پر پوری امت مسلمہ اپنے فلسطینی اور کشمیری بہن بھائیوں کو یاد رکھیں، شہباز شریف

شہباز شریف نے اپنے ہم منصب ملائیشیا کے وزیراعظم کو تجارتی وفد کیساتھ پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت دی اور کہا کہ پاکستانی عوام ملائیشیا کے وزیراعظم کے دورے پاکستان کے منتظر رہیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بھی اپنا ایک تجارتی وفد جلد ملائیشیا بھیجے گا۔  وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطینیوں پر مظالم کیخلاف ملائیشیا کے دوٹوک موقف کی تعریف کی ۔ دونوں رہنمائوں نے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کااظہار کیا۔

دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دیتا ہوں،سیکریٹری جنرل یو این

وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر پر ملائیشیا کی پاکستان کے موقف کی حمایت پر بھی شکریہ ادا کیا۔ ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور جلد پاکستان کے دورے کی خواہش کا اظہار کیا۔


متعلقہ خبریں