پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال، ہمیں قرضہ نہیں تجارت چاہئے، عطا اللہ تارڑ

Ata Tarar عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملک کے معاشی حالات میں مثبت تبدیلی آ رہی ہے، پاکستان وسائل سے مالا مال ملک ہے، ہمیں قرضہ نہیں تجارت چاہئے۔

اپنے حلقہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ انہیں وفاقی کابینہ میں کم عمر ترین وزیر بننے کا اعزاز حاصل ہے۔ حلف اٹھانے کے بعد وزیراعظم کے ہمراہ پہلے غیر ملکی دورہ سعودی عرب کے دوران انہوں نے عمرہ کی سعادت حاصل کی۔

اللہ تعالیٰ نے خانہ کعبہ کے اندر نوافل ادا کرنے کی سعادت عطا کی اورمسجد نبویﷺ میں تراویح اور ریاض الجنہ میں نوافل ادا کرنے کا موقع ملا۔

محکمہ موسمیات کی پورا ہفتہ بارشوں کی پیش گوئی

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ خانہ کعبہ میں ملکی ترقی، عوام کی خوشحالی اور اپنے حلقہ کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں۔ حلقہ کے عوام کے روزمرہ کے معاملات پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، نظام کی بہتری کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔

عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ ہمیں پارٹی نے ہمیشہ عزت دی ہے، پارٹی کے دروازے ہمارے حلقہ کے عوام کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں۔ تمام کارکنوں نے مل کر حلقہ کے مسائل کو حل کرنا ہے۔

ورلڈکپ میں افغانستان سے شکست پر ساری رات سو نہیں سکا تھا، بابراعظم
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات میں بہتری آ رہی ہے، سعودی عرب کے ولی عہد نے 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا، سعودی عرب پاکستان کے ساتھ دیرپا تعلقات کا خواہاں ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی قیادت نے امداد کی بجائے سرمایہ کاری کو ترجیح دی ہے، ہمارا ملک پاکستان وسائل سے مالا مال ہے۔ اللہ پاک نے ہمیں چار موسم دیے ہیں ، قدرتی وسائل موجود ہیں، ہمیں قرضہ نہیں تجارت چاہئے۔


متعلقہ خبریں