سابق چیئرمین پی ٹی آئی اقتدار کیلئے کچھ بھی الزام لگا سکتے ہیں، خرم دستگیر

Khurram Dastageer

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اقتدار کے لیے کچھ بھی الزام لگا سکتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے ہم نیوز کے پروگرام “فیصلہ آپ کا عاصمہ شیرازی کے ساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار کے لیے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کچھ بھی الزام لگا سکتے ہیں، اس لیے ہم سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی بات پر کیسے یقین کریں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے زہر کا الزام لگایا جو ان کے اپنے معالج نے غلط ثابت کیا اور اس پر معذرت کرنے کے بجائے وہ اگلا جھوٹ بول رہے ہیں۔ 30 فیصد پاکستانیوں نے ان کو ووٹ ڈالا ہے تو 70 فیصد نے خلاف ووٹ ڈالا اور اس 70 فیصد کو براہ کرم ردی کی ٹوکری میں نہ ڈالیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی ڈیل نہیں، ساری شرائط مان کر آئے گی،مولا بخش چانڈیو

خرم دستگیر نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا مستقل حملہ آور ہونے کی ان کی سیاسی اسٹریٹجی ہے اور پی ٹی آئی کو 2018 کے مقابلے میں 8 لاکھ ووٹ کم پڑے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کو 5 لاکھ ووٹ زیادہ پڑے۔

انہوں نے کہا کہ بات چیت کی بنیاد طے کر لیں تو ہم ان سے ضرور بات کریں گے اور پی ٹی آئی سے صرف انتخابی ترامیم پر بات ہو سکتی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں