پی ٹی آئی ڈیل نہیں، ساری شرائط مان کر آئے گی،مولا بخش چانڈیو


پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنمامولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) ڈیل نہیں بلکہ ساری شرائط مان کر آئے گی۔

ہم نیوز کے پروگرام ”فیصلہ آپ کا عاصمہ شیرازی کے ساتھ”میں گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اداروں کا احترام کرنا چاہئے، پاکستان پیپلز پارٹی نے کبھی جھکاؤ کی پالیسی نہیں رکھی۔

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آ یا، عید بروز بدھ 10 اپریل کو ہو گی

رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہم نے حالات کا مقابلہ کیا ہے، ہم نے بھی بدترین انتقامی کارروائیاں برداشت کی ہیں، ہمار ا مقابلہ کوئی کر نہیں سکتا۔

پروگرام میں موجود پی ٹی آئی رہنما مہر بانوکا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل میں کسی کے ساتھ رابطے نہیں ہیں اور وہ کسی ڈیل پر یقین نہیں رکھتے، جب عوام کا ہمارے اوپر اعتماد ہے تو ہم کسی سے ڈیل کیوں کریں گے۔

وزیراعظم اور ولی عہد کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات اوراقتصادی تعاون کو فروغ دینےپراتفاق

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) ریاست کا حصہ ہے، ہم نے ہمیشہ چاہا کہ چیزوں کو اکٹھے لیکر آگے چلیں،اس وقت پاکستان میں سماجی اور معاشی مسائل ہیں، ہم سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ اس کی تازہ مثال جے یو آئی ف ہے،  ہمارے جے یو آئی سے سخت اختلافات تھے،لیکن ہم نے ان سے بھی بات کی ہے۔


متعلقہ خبریں