پاکستان اور سعودی عرب میں عیدالفطر ایک ہی روز ہونے کا امکان

چاند

مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس کل منگل 9اپریل کو بمقام دفتر وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پاکستان کوہسار کمپلیکس پاک سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

جس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کریں گے، اجلاس میں مرکزی و زونل ریت ہلال کمیٹی اسلام آباد کے ممبران،وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے نمائندگان بھی شریک ہوں گے۔

عید کا چاند کل تلاش کریں ، سعودی حکومت کی شہریوں سے اپیل

پورے ملک میں زونل کمیٹیو ں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکوارٹرز لاہور، کراچی،کوئٹہ،پشاورمیں منعقد کیے جائیں گے جس میں ماہ شوال المکرم 1445ھ کے چاند کی رویت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں شوال کا چاند دیکھنے کی شہادتیں وصول کی جائیں گی جس کے بعد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی شوال کا چاند نظر آنے یہ نہ آنے کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں شوال کا چاند آج دیکھا جائے گا، محکمہ موسمیات اور ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ  خلیجی ممالک میں آج چاند نظر آنے کا امکان ہے اور کل بروز منگل عیدالفطر ہونے کا امکان ہے، پاکستان میں بھی 29 روزوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

دوسری جانب سعودی ماہر فلکیات اور رویت ہلال کمیٹی کے رکن عبد اللہ الخضیری کا کہنا ہے کہ پیر 29 رمضان 8 اپریل کو عید کا چاند دیکھنا نا ممکن ہے۔

امریکا و کینیڈا، رمضان کا آغاز دو الگ تاریخوں پر، عید متفقہ منانے کا امکان

عبد اللہ الخضیری کا کہنا تھا کہ فلکی حساب کے مطابق آج چاند، سورج سے 12 منٹ پہلے ڈوب جائے گا یہی وجہ ہے کہ 29 رمضان کو چاند کا نظر آنا ناممکن ہے جبکہ منگل 30 رمضان بمطابق 9 اپریل عید کا چاند واضح طور پر نظر آئے گا۔

اگر سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں آج شوال کا چاند نظر نہ آیا تو عید بدھ کے روز ہو گی، محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں منگل کے روز شوال کا چاند پچاس منٹ تک دیکھا جا سکے گا، اگر خلیجی ممالک میں آج چاند نظر نہیں آتا اور کل پاکستان میں نظر آ جاتا ہے تو پاکستان میں بھی خلیجی ممالک کے ساتھ بروز بدھ کو عیدالفطر ہو گی۔


متعلقہ خبریں