امریکا و کینیڈا، رمضان کا آغاز دو الگ تاریخوں پر، عید متفقہ منانے کا امکان

امریکا

رواں سال امریکا اور کینیڈا کے مسلمانوں کا رمضان کا آغاز دو مختلف تاریخوں سے کرنے کے باوجود شمالی امریکا میں بسنے والے تمام مسلمانوں کا متفقہ طور پر 10 اپریل کو عید منانے کا امکان ہے۔

ماہرین کے مطابق چاند کی سائنٹیفک گردش یہ بتاتی ہے کہ 9 اپریل کو عید الفطر کا چاند نظر آنے کا قوی امکان موجود ہے۔ پہلے سے طے شدہ مسلم کیلنڈر پر عمل کرنے والی مسلم تنظیموں نے 11 مارچ کو پہلا روزہ رکھا اور 30 روزے مکمل ہونے پر منگل 10 اپریل کو عیدالفطر منانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

دوسری طرف رویت ہلال پر عمل کرنے والی اسلامی تنظیموں کی طرف سے رمضان کا آغاز 12 مارچ کو کیا گیا اور اب وہ 9 اپریل کو 29 روزے مکمل ہونے پر چاند دیکھنے اور شہادتوں ملنے کے بعد عید منانے کا فیصلہ کریں گے۔

عید کا چاند کل تلاش کریں ، سعودی حکومت کی شہریوں سے اپیل

اگر 9 اپریل کو چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوجاتی ہیں تو امریکا و کینیڈا کے تمام مکاتبِ فکر کے مسلمان متفقہ طور پر 10 اپریل کو عیدالفطر مناسکیں گے۔

چاند کی گردش پر نظر رکھنے والے بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ 9 اپریل کی شام شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات زیادہ ہیں۔ اس صورت میں رویت ہلال پر یقین رکھنے والی تنظیمیں اور مراکز بھی 29 روزے مکمل کرکے 10 اپریل کو متفقہ طور پر عیدالفطر مناسکیں گے۔


متعلقہ خبریں