نواز شریف چاہتے ہیں شہباز شریف اور مریم نواز اپنی حکومتوں کی پالیسیاں دیں ، خرم دستگیر


پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ نواز شریف چاہتے ہیں شہباز شریف اور مریم نواز ہر لحاظ سے اپنی حکومتوں کے انچارج بن کر پالیسیاں دیں۔

ہم نیوز کے پروگرام ”پاکستان ٹونائٹ ود سید ثمر عباس” میں گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہاکہ نواز شریف کی لیڈر شپ میں ہم سب متفق اور متحد ہیں ،  ن لیگ کے قائد موجود ہیں پارٹی میں اگر کوئی مسئلہ اٹھتا بھی ہے وہ حل کر لیں گے۔

پاکستان میں مہنگائی 50سال کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی

انہوں نے کہا کہ خاموش رہنا نواز شریف کی صوابدید ہے وہ چاہیں گے تو میڈیا سے بات کریں گے۔ اس وقت حکومت کے سامنے احتجاج نہیں مہنگائی اور دہشتگردی ایک چیلنج ہے، ہم نے پاکستان کے عوام کو بہترین طریقے میں ڈیلیورکرنا ہے، مہنگائی کا چیلنج حکومت کو ضرور درپیش ہے۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ مسائل کے حل کیلئے شہباز شریف اور پارٹی نے جسے بہترین سمجھا انہیں سامنے لے آئےہیں، رانا ثنااللہ کی رائے مقدم ہے مگر جماعت اور حکومت نے جو فیصلے کیےہیں ہم نے ان کو آگے لے کر جانا ہے۔

ایک ارب ڈالر یورو بانڈ کی ادائیگی کے انتظامات مکمل

انکا کہنا تھا کہ اگر حکومت کے تسلسل کی کوئی گارنٹی ہے تو میری نظر میں آصف زرداری کا ایوان صدر میں موجود ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ جب تک وہ ایوان صدر میں موجود ہیں ہمیں توقع ہے کہ اتحاد قائم رہے گا ۔نواز شریف بھی یہ سگنل دے رہے ہیں کہ پارلیمان میں ان کی دلچسپی ہے۔


متعلقہ خبریں