کاکول کیمپ کا اصل مقصد اتحاد تھا، اب فزیکل فٹنس کی فکر نہیں، بابر اعظم

بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ کاکول کیمپ کا اصل مقصد اتحاد تھا جس پر بہت کام ہوا۔

ان خیالات کا اظہار انہون نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے شیئر کیے گئے ویڈیو پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ فزیکل ٹریننگ کیمپ سے ہمیں انٹرنیشنل کرکٹ میں بہت فائدہ ہوگا۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میرا اس طرح کا یہ تیسرا کیمپ تھا، جب بھی آئے ہیں کچھ نہ کچھ سیکھ کر گئے ہیں۔ اس کیمپ کا اصل مقصد ٹیم میں اتحاد تھا اور اس پر بہت کام ہوا۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ اس کیمپ کے بعد ہمیں فزیکل فٹنس کی فکر نہیں رہے گی۔ میرے لیے سب سے یادگار لمحہ اعظم خان کا پہاڑ کی چوٹی سر کرنا تھا۔

بابر نے کپتانی چھوڑتے اور دوبارہ لیتے وقت ان سے اجازت لی تھی، والد

اس موقع پر قومی کرکٹر شاداب خان نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل یہ فٹنس کیمپ بہت ضروری تھا، کھلاڑی جتنے زیادہ فٹ ہونگے ٹیم کو فائدہ ہوگا۔ کیمپ کے ذریعے کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کو سمجھنے کا بھرپور موقع ملا۔

فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے کاکول کیمپ سے متعلق کہا کہ اس ٹریننگ میں جم ورک کم تھا، زیادہ توجہ اسٹیمنا پر رہی۔ یہ ٹریننگ ٹیسٹ کرکٹ میں ہمیں کام آئے گی جہاں زیادہ اسٹیمنا درکار ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں