وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا بی آر ٹی سروس رات 12بجے تک فعال رکھنے کا اعلان

CM KPK

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے پشاور میں چلنے والی بی آر ٹی بس سروس کو رات 12 بجے تک فعال رکھنے کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے پشاور کے شہریوں کی آسانی کے لیے بی آر ٹی سروس رات 12 بجے تک فعال رکھنے کا اعلان کیا۔ انتظامیہ کے مطابق بی آر ٹی بس سروس 6 اپریل سے چاند رات تک رات 12 بجے تک فعال رہے گی۔

واضح رہے کہ بی آر ٹی بس سروس عام دنوں میں رات 10 بجے تک چلتی ہے تاہم اب وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر عوام کی سہولت کے لیے چاند رات تک 12 بجے تک فعال رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: خزانہ خالی، ہمارے پاس عوام کو ریلیف دینے کا کوئی شارٹ کٹ نہیں،قمرزمان کائرہ

عید کی خریداری میں آسانی کے لیے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پورا نے بی آر ٹی بس سروس کو رات 12 بجے تک جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔

انتظامیہ کے مطابق چمکنی سے کارخانوں تک بی آر ٹی بس سروس رات 12 بجے تک فعال ہو گی۔


متعلقہ خبریں