خیرات کے طور پرپائلٹ واپس کر دیا تھا، پوری طرح تیار ہیں،کچھ ہوا تو کوئی ادھارنہیں رکھیں گے، وزیر دفاع

خواجہ آصف

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگربھارت نے کوئی کارروائی کی تو بھرپور جواب دیں گے، خیرات کے طور پر پائلٹ واپس کر دیا تھا لیکن اب کوئی ادھار نہیں رکھیں گے۔

ہم نیوز کے پروگرام ”پاکستان ٹونائٹ ود سید ثمر عباس” میں خواجہ آصف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں بھارت ایک دہشتگرد ریاست ہے، نریندرا مودی نے گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کروایا تھا۔اب وہ الیکشن میں بھی 4ووٹ بنانے کی کوشش میں ہے۔

ملک میں 29 روزے اورعید الفطر میڈل ایسٹ کیساتھ ہو گی، ماہرین فلکیات

انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت نے کوئی کارروائی کی تو پھر ہم بھی بھرپور جواب دیں گے، ہم نے خیرات کے طور پر بھارت کا پائلٹ واپس کر دیا تھا لیکن اس بار ہم تیار ہیں،اگر کچھ ہوا تو کوئی ادھارنہیں رکھیں گے۔

افغانستان کی سرزمین میں دہشتگردی کی سرپرستی ماضی میں بھی ہوتی رہی اور ہوسکتا ہے بھارت آج بھی دہشتگردوں کی سرپرستی کررہا ہو ، یہ لوگ دہشتگرد ہیں،جب ان کا دل کرتا ہے قتل عام کرتے ہیں، یہ سیاسی مقاصد حاصل کرنے کیلئے لوگوں کو مار دیتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کامستحق افراد کو 300 یونٹ تک کے سولر سسٹم دینے کا اعلان

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اگر بھار ت یہ تسلیم کر رہا ہے تو اس کا مطلب ہے وہ خطے میں ٹینشن بڑھا نا چاہتا ہے، ہم اس معاملے کو عالمی سطح پر اٹھائیں گے، کلبھوشن ہمارےپاس بھارتی دہشتگردی کاسب سے بڑا ثبوت ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ اگر ایسی کوئی صورتحال یا معاملہ ہوا تو سیاسی اتحاد کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرزکو بھی اعتماد میں لیں گے۔


متعلقہ خبریں