تحریک انصاف کا سنی اتحاد کونسل میں ضم نہ ہونے اور اپنے اراکین واپس لینے کا فیصلہ

بیرسٹر گوہر pti

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سنی اتحاد کونسل میں ضم نہ ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ بلے کا نشان ملتے ہی اپنے تمام اراکین واپس پی ٹی آئی میں شامل ہوجائیں گے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے سنی اتحاد کونسل میں ضم نہ ہونے اور اپنے اراکین واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

محمود خان پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے چیئرمین منتخب

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بلے کا نشان واپس ملتے ہی ہم اپنی جماعت میں شمولیت اختیار کریں گے، ہم تحریک انصاف کے ووٹ اور سپورٹ سے جیتے ہیں، ہم پارلیمان میں نمائندگی بھی پی ٹی آئی ہی کی چاہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سنی اتحاد کونسل کے ساتھ معاہدے میں لکھا تھا کہ ہم واپس پی ٹی آئی جوائن کریں گے، ہمیں سرٹیفکیٹ کا انتظار ہے، سرٹیفکیٹ ملتے ہی ہم اپنی پارٹی دوبارہ جوائن کریں گے۔


متعلقہ خبریں