ٹنڈو محمد خان ، سیلیکون انگوٹھوں سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم نکلوانے والے 3 ملزمان گرفتار

بی آئی ایس پی (BISP)

ایف آئی اے نے سیلیکون انگوٹھوں سے غریب خواتین کی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم نکلوانے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ 

ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم سیل حیدر آباد نے ٹنڈو محمد خان میں مونو ٹیکنیکل کالج ڈسٹرکٹ میں واقع سینٹر پر کارروائی کرکے ملزمان شبیر احمد، غلام عباس اور آصف علی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹریشن شروع

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان سادہ لوح شہریوں کے سیلیکون تھم کا استعمال کرتے ہوئے بی آئی ایس پی تک غیر قانونی رسائی حاصل کرتے تھے۔

 ملزمان سادہ لوح شہریوں کے فنڈز کو غیر قانونی انگوٹھوں کا استعمال کرتے ہوئے خور دبرد کرتے تھے ، ملزمان  بی آئی ایس پی فنڈز کی مد میں لاکھوں روپے خورد برد کر چکے ہیں، ملزمان سے 3 بی وی ایس ڈیوائسز اور 5 موبائل فونز برآمد کیے گئے ہیں۔

خیبر پختونخوا کے خواجہ سرا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے 44 شناختی کارڈز، سیلیکون تھمز اور کیش نکلوانے کی متعدد سلپس بھی برآمد کر لی گئیں ، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ، ملزمان کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔


متعلقہ خبریں