دھاتی ڈور ، پنجاب اور خیبر پختونخوا حکومت آمنے سامنے

punjab kpk

دھاتی ڈور کی سمگلنگ کے معاملے پر  پنجاب اور خیبر پختونخوا حکومت آمنے سامنے آگئی۔

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا امریکی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے دھاتی ڈور خیبرپختونخوا سے اسمگل ہونے سے متعلق الزام بے بنیادقرار دیدیا۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کا یہ بیان دو صوبوں کے عوام کو آپس میں لڑانے کے مترادف ہے،پنجاب حکومت خیبرپختونخوا سے دھاتی ڈور اسمگل کرنے کا الزام لگاکر راہ فرار اختیار کررہی ،اگر دھاتی ڈور خیبرپختونخوا سے آرہی تو پولیس اقدامات کیوں نہیں کررہی؟

چینی باشندوں کی فول پروف سیکیورٹی پالیسی پر مؤثر عملدرآمد پر اتفاق

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بیرسٹر سیف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز نے دھاتی ڈور کی نشاندہی کی ہے،یہ نشاندہی الزام برائے الزام نہیں رپورٹس کی بنیاد پر کی گئی۔

پتنگ بازی کے باعث کئی بے گناہ شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دو بیٹھے ہیں،مریم نواز کو پنجاب کے عوام کی جانیں عزیز ہیں شاید گنڈاپور کو پختونوں کی جانیں عزیز نہیں۔صوبائیت کارڈ کھیلنے کی بجائے اپنے صوبے پر نظر رکھیں،ہر مسئلے پر سیاست چمکانا چھوڑ دیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں