ادارے اپنے دائرے میں رہ کر کام کریں تو پاکستان ترقی کر سکتا ہے ،بلاول بھٹو

Bilawal-Bhutto

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت بہت مشکل میں ہے ،عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا۔

میری فوکل پرسن بننے میں کوئی دلچسپی نہیں، شیر افضل مروت

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان کے عوام چاہتے ہیں کہ ہم ان کے مسائل کا حل نکالیں ،عوام چاہتے ہیں ایسا جدید پاکستان ہو جہاں ترقی ہو ،ہم پاکستان سے غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ کریں۔

افسوس ہے پارلیمان میں ذاتی دشمنی اورذاتی مسائل پر زیادہ توجہ دی جا رہی ہے ،اپوزیشن کو بھی احساس ہونا چاہیے کہ ان کو ووٹ پڑا ہے ،اپوزیشن کو شور شرابہ اور گالی دینے کیلئے ووٹ نہیں ملا ،اپوزیشن کو ذمہ دار ی ادا کرنے کیلئے ووٹ ملا ہے۔

ایمرٹس کرکٹ بورڈ نے عثمان خان پر5سال کی پابندی عائد کردی

امید ہے عوامی نمائندے اپنا کردا ر ادا کریں گے ،مل کر کام کرنے سے جوڈیشل ریفارمز کر سکیں گے ،مل کر سیا سی ری کنسیلی ایشن پر کام ہو سکتا ہے۔

ملکر ہم نیشنل چارٹر آف اکانومی پر بھی کام کر سکتے ہیں ،اگر سیاسی ری کنسیلی ایشن ہو جائے تو زیادہ تر مسائل حل ہو جائیں گے ،ایک کوڈ آف کنڈکٹ ہو کہ سیاستدان اپنے دائرے میں رہ کر کام کریں۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا ادارے اپنے دائرے میں رہ کر کام کریں تو پاکستان ترقی کر سکتا ہے ،پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے پیپلز پارٹی بھر پور کردار ادا کرے گی۔

ابرار الحق نے سیاست میں واپسی سے متعلق اپنے دل کی بات کہہ دی

آپ کی محنت نے ایک بار پھر آصف زرداری کو صدرپاکستان منتخب کروایا ہے ،آصف زرداری پہلے سویلین صدر ہیں جنہوں نے دوسری بار عہدہ سنبھالا ہے ،ہم ثابت کریں گے کہ پیپلز پارٹی وفاق کی زنجیر ہے۔

ہم نے عدالت کے ذریعے تاریخی کامیابی حاصل کی ہے ،عدالت نے مانا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کو انصاف اور فیئر ٹرائل نہیں ملا ،آصف زرداری صدر بنے تھے تو ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس بھیجا تھا۔

اعلیٰ عدلیہ کے مزید5 ججز کو دھمکی آمیز خطوط موصول

کارکنوں نے تاریخی کامیابی حاصل کی ہے ،14اپریل کو گڑھی خدا بخش میں ذوالفقار علی بھٹو کی برسی منائیں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں