اعلیٰ عدلیہ کے مزید5 ججز کو دھمکی آمیز خطوط موصول

سپریم کورٹ supreme court

اعلیٰ عدلیہ کے مزید5 ججز کو دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے ہیں ۔

سندھ، بلوچستان اور پاسکو کیلئےگندم کی خریداری کی منظوری

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز کو ملنے والے خط سی ٹی ڈی کے حوالے کر دئیے گئے ہیں،ججز کو ملنے والے تمام خطوط کو اکٹھا کر دیا گیا ہے،سپریم کورٹ کے ججز کو خطوط میں بھی آرسینک پاؤڈر پایا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کے 10 ججز کو دھمکی آمیز خطوط مل چکے ہیں ،تمام خط ایک ہی تاریخ کو آئے تھے، کچھ ججز کو اب موصول ہوئے ہیں۔

پنجاب حکومت نے بھی عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا

دوسری جانب ججز کو بھجوائے جانے والے پاؤڈر سے متعلق رپورٹ محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کو موصول ہو گئی۔

سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز کو پاؤڈر بھرے لفافے بھجوائے جانے سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی۔ ذرائع کے مطابق ججز کو بھیجے جانے والا پاؤڈر آرسینک ہے جس کی مخصوص مقدار سے زیادہ تعداد زہریلی ہوتی ہے۔

بابر نے کپتانی چھوڑتے اور دوبارہ لیتے وقت ان سے اجازت لی تھی، والد

رپورٹ کے مطابق آرسینک کی معمولی مقدار مرغیوں اور چوہوں کی خوراک میں بھی شامل ہوتی ہے جبکہ ججز کو بھیجی گئی آرسینک پاؤڈر کی مقدار کا تعین کیا جائے گا۔

اگر آرسینک کی مقداریادہ ہوئی تو بھیجا جانے والا مواد زہریلا ہو گا۔ آرسینک کی انتہائی کم مقدار پانی کو صاف کرنے میں بھی استعمال ہوتی ہے۔


متعلقہ خبریں