ہم جیسے لوگ سیاست میں نہیں آئیں گے تو تبدیلی کیسے آئے گی، شاہد آفریدی

شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ہم جیسے لوگ سیاست میں نہیں آئیں گے تو تبدیلی کیسے آئی گی؟

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مستقبل میں پاکستانی سیاست میں قدم رکھنے کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں آکر ملک کے لیے کچھ کرنا چاہتا ہوں لیکن بڑے انہیں سیاست میں آنے سے منع کرتے ہیں۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اپنے بڑوں کو کہتا ہوں کہ اگر ہم جیسے لوگ سیاست میں نہیں آئیں گے تو تبدیلی کیسے آئے گی۔

اگر لابی کرتا تو پی سی بی کا چیئرمین ہوتا، شاہد آفریدی

شاہین آفریدی سے کپتانی لیے جانے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ شاہین کو کپتانی سے ہمیشہ دور رکھنے کی کوشش کی ہے۔ کپتانی کے حوالے سے بہت سارے سابق کرکٹرز اور اپنا اختتام اچھا نہیں دیکھا۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ شاہین اپنی کرکٹ پر توجہ دیں۔ شاہین آفریدی کو لاہور قلندرز کی کپتانی لینے سے بھی منع کیا تھا لیکن انہوں نے میری بات نہیں مانی اور لاہور قلندرز کی کپتانی قبول کی۔


متعلقہ خبریں