محکمہ تعلیم خیبر پختون خوا نے طلباء کی چھٹیوں سے متعلق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو مراسلہ بھیج دیا۔
محکمہ تعلیم نے مراسلے میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلباء کی چھٹیاں فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز میں عیدالفطر کی 10 تا 14 اپریل تک چھٹیاں ہوں گی
مراسلے میں لکھا کہ والدین کی جانب سے شکایات موصول ہوئی ہیں کہ امتحانات کی تیاری کے لیے طلباء خود سے چھٹیاں کر رہے ہیں۔
محکمہ تعلیم نے اساتذہ کو طلباء کی اسکول میں پڑھائی جاری رکھنے کی ہدایت دی ہے۔