امریکی حمایت کا انحصار غزہ میں شہریوں کے تحفظ پر ہے، جو بائیڈن کی نیتن یاہو کو وارننگ

جو بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی صدر نیتن یاہو کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حمایت غزہ میں شہریوں کے تحفظ پر منحصر ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق جو بائیڈن نے بن یامین نیتن یاہو کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں سویلینز اور غیر ملکی فلاحی کارکنان کا تحفظ یقینی بناؤ یا پھر حماس کے جنگجوؤں کے خلاف اسرائیلی جنگ میں امریکی سپورٹ سے محروم ہونے کے لیے تیار ہو جاؤ۔

جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم پر انسانی بحران سے نمٹنے اور فلاحی کارکنان کے تحفظ کے لیے اقدامات اٹھانے پر زور دیا ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ نیتن یاہو کو اپنے مذاکرات کاروں کو مزید اختیار دینے اور بلا تاخیر ڈیل کو کسی نتیجے پر پہنچانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کا اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان

امریکی صدر نے مزید کہا ہے کہ غزہ سے متعلق امریکی پالیسی کا دارومدار ہمارے بتائے ہوئے اقدامات پر اسرائیلی عمل درآمد کے ہمارے جائزے سے مشروط ہوگا۔

دوسری طرف امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے ایک بیان میں نیتن یاہو پر واضح کیا ہے کہ ‘میں صرف اتنا کہوں گا کہ اگر ہمیں وہ تبدیلیاں نظر نہیں آتیں جو ہم دیکھنا چاہتے ہیں تو پھر  آپ کو غزہ سے متعلق امریکی پالیسیوں میں تبدیلیاں نظر آجائیں گی۔’


متعلقہ خبریں