ججز کو بھجوائے جانے والے پاؤڈر کی رپورٹ موصول


لاہور: ججز کو بھجوائے جانے والے پاؤڈر سے متعلق رپورٹ محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کو موصول ہو گئی۔

سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز کو پاؤڈر بھرے لفافے بھجوائے جانے سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی۔ ذرائع کے مطابق ججز کو بھیجے جانے والا پاؤڈر آرسینک ہے جس کی مخصوص مقدار سے زیادہ تعداد زہریلی ہوتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آرسینک کی معمولی مقدار مرغیوں اور چوہوں کی خوراک میں بھی شامل ہوتی ہے جبکہ ججز کو بھیجی گئی آرسینک پاؤڈر کی مقدار کا تعین کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: فوادچوہدری کی 22 مقدمات میں 3 ہفتے کیلئے حفاظتی ضمانت منظور

اگر آرسینک کی مقداریادہ ہوئی تو بھیجا جانے والا مواد زہریلا ہو گا۔ آرسینک کی انتہائی کم مقدار پانی کو صاف کرنے میں بھی استعمال ہوتی ہے۔


متعلقہ خبریں