پی آئی اے نے سعودی عرب جانے والے مسافروں کو خوشخبری سنا دی، کرایوں میں بیس سے تیس فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق قومی ائیر لائن نے عمرہ زائرین کے لئے کرایوں میں بیس فیصد جبکہ سعودی عرب کے رہائشی اور ورک ویزہ کے حامل افراد کے لئے 30 فیصد کمی کی گئی ہے۔
شوگر مل مالکان نے 10لاکھ چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی
7 اپریل سے 11 اپریل تک کرایوں میں کمی کا اطلاق رہے گا، پی آئی اے اکانومی کلاس کے کرائے میں 50 ہزار روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔
جدہ اور مدینہ جانے والے مسافر 7 سے11 اپریل تک کرایوں میں کمی کا فائدہ اٹھا سکیں گے جبکہ ریاض اور دمام جانے والے11 اپریل تک فائدہ اٹھا سکیں گے۔
لاہور ریجن سے اکانومی کلاس کا کرایہ ایک لاکھ 3 ہزار 680 روپے اور کراچی ریجن سے عمرہ زائرین کا کرایہ 95 ہزار 400 روپے کیا گیا ہے۔