سائیوال: 100 سے زائد دکانوں میں آگ لگ گئی

Sahiwal Fire

سائیوال: پنجاب کے ضلع سائیوال میں 100 سے زائد دکانوں میں آگ لگ گئی جس کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سائیوال کے علاقے کمیر میں دربار محمد پناہ کے قریب دکانوں میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جہاں شارٹ سرکٹ کے باعث ایک دکان میں آگ لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ارد گرد موجود 100 سے زائد دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزدوروں کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا

اطلاع ملنے کے فوری بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔ ریسکیو عملے کے چند گھنٹے کے محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا تاہم آگ نے 100 سے زائد دکانوں کو نقصان پہنچایا۔

واضح رہے کہ دربار محمد پناہ پر عرس کی تقریبات گزشتہ روز ہی ختم ہوئی تھیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں