اسرائیل میں ایئر ڈیفنس ہائی الرٹ

Israeli-Force

یروشلم: اسرائیل میں ایئر ڈیفنس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل کے دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر حملے کے بعد ایران کے جوابی حملے کے خوف سے اسرائیل نے اپنے ایئر ڈیفنس کو ہائی الرٹ کر دیا۔

اسرائیل نے جوابی حملے کے خوف سے اپنی ریزروفوج کو بھی طلب کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی حملے میں 6 افرادجاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں القدس بریگیڈز کے کمانڈر رضا زاہدی بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: چین میں دوسرے روز بھی زلزلے کے شدید جھٹکے

حملے میں دمشق کے نواحی علاقے میں ایرانی قونصل خانے کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا اور اسرائیلی فضائی حملے میں عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی تھی۔

7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد سے، اسرائیل نے شام میں لبنان کی ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ ملیشیا اور ایران کی پاسداران انقلاب کور (IRGC) کے خلاف فضائی حملے تیز کر دیے ہیں، جو دونوں صدر بشار اسد کی حکومت کی حمایت کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں