محکمہ موسمیات کی بارش اور برفباری کی پیش گوئی

برفباری

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بارش کیساتھ ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ،کشمیر ، اورخطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

انٹربینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہو گیا

رپورٹ کے مطابق اگلے دو دن تک ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی علا قوں میں گرم رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، خطہ پوٹھوہار ، کشمیراور لسبیلہ میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔جبکہ کالام میں 1 انچ تک برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ دینے کا فیصلہ

آج ریکارڈ زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد،جیکب آباد39 ،دادو،موہنجو داڑو،پڈعیدن،حیدر آباد،سکرنڈ اور رحیم یار خان میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں