یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ دینے کا فیصلہ

Money

یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ 

یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کو اعزازیہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اعزاز یہ رمضان پیکیج پرعمل درآمد کیلئے اضافی ڈیوٹیز کرنے پر دیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ مستقل اور کنٹریکٹ ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ کے برابر اعزاز یہ ملے گا، یوٹیلیٹی اسٹورز کے ڈیلی ویجر کو 25 ہزار روپے اعزاز یہ دیا جائے گا۔

رمضان المبارک کا آغاز ایک ہی روز ہوا، انشا اللہ عید الفطر بھی ایک ہی روز ہوگی ، چیئر مین مرکزی رویت ہلال کمیٹی

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کو اعزاز یہ عید الفطر سے قبل جاری کیا جائے گا، اعزازیہ کے حصول کیلئے ماہ رمضان میں کم از کم 80 فیصد حاضری ضروری ہوگی۔

خیال رہے کہ چند روز قبل وزارت خزانہ نے عید الفطر پر سرکاری ملازمین کو 15 فیصد بونس دینے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل نوٹیفکیشن جعلی قرار دیا تھا۔

سائنسدانوں نے نئی قسم کا دو طرفہ سولر پینل تیار کرلیا

وزارت خزانہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والےبنیادی تنخواہ کے 15 فیصد کے برابر عید الاؤنس کے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیا گیا۔ جعلی نوٹیفکیشن میں عید کے موقع پر گریڈ 1 تا 22 کے ملازمین کو بنیادی تنخواہ کا15 فیصد دینے کا کہا گیا تھا، جس پر سیکشن آفیسر کے دستخط ہیں۔

اینڈرائیڈ صارفین کو 28 خطرناک ایپس ڈیلیٹ کرنے کا مشورہ

سیکریٹری خزانہ امداد اللہ کا وضاحت میں کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر زیر گردش بنیادی تنخواہ کا15 فیصد عید الاؤنس کا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

 


متعلقہ خبریں