متحدہ عرب امارات کا طلبا کیلئے سہولیات متعارف کرانے کا اعلان

uae

 کراچی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان میں طلبا کے لیے قرضے اور دیگر سہولیات متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔

متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل کی جانب سے کراچی یونیورسٹی کے سینئر اساتذہ کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں مہمانوں کی تواضع یو اے ای کے روایتی کھانوں سے کی گئی۔ افطار پارٹی میں قونصل جنرل کے صاحبزادوں نے ذاتی دلچسپی لی۔

یہ بھی پڑھیں: جرمنی میں اسٹونٹ ویزہ کا نیا اصول نافذ العمل

متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دعوت کا مقصد پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہا ہے اور ہم تعلیم کے میدان میں بھی طلبا کے لیے قرض اور دیگر سہولیات متعارف کروائیں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں