عمر ایوب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر

عمر ایوب (omer ayub)

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ عمر ایوب کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا گیا۔

اسپیکر ایاز صادق نے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، عمر ایوب نوٹیفکیشن اجراء کے بعد چیمبر میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے پارٹی پوزیشن جاری، سنی اتحاد کونسل کے ارکان آزاد قرار

دریں اثنا عمر ایوب نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور قیادت کا مشکور ہوں، اسپیکر قومی اسمبلی نے بلایا تھا اور ہماری موجودگی میں اسکروٹنی کی۔

تقرری سے قبل اسپیکر ایاز صادق سے اپوزیشن کے اراکین بیرسٹر گوہر ، عمر ایوب اور عامر ڈوگر کی ملاقات ہوئی جس میں قائد حزب اختلاف کی نامزدگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیر افضل مروت چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی، عمر ایوب اپوزیشن لیڈر نامزد

قائد حزب  اختلاف کے لیے عمر ایوب کا نام اپوزیشن کی طرف سے جمع کروایا گیا تھا۔ اسپیکر نے قومی اسمبلی کے رولز آف پروسیجر اینڈ کنڈکٹ آف بزنس کے رول 39 کے تحت اسکروٹنی کا عمل مکمل ہونے کے بعد عمر ایوب کو قائد حزب اختلاف ڈیکلیئر کر دیا۔


متعلقہ خبریں