تحریک انصاف کا سینٹ انتخابات ملتوی کرنیکا فیصلہ پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

بیرسٹر گوہر (barrister gohar)

پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں سیینٹ انتخابات ملتوی کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، الیکشن کمیشن کا فیصلہ پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔

علی امین گنڈاپور کے لانگ مارچ کیس میں ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ

انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستیں ہمارا حق ہے، مخصوص نشستوں سے ہمیں قانونی طور پر محروم نہیں رکھا جا سکتا، ان نشستوں کے لئے پہلے ہی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، سینیٹ الیکشن ملتوی کرنے کیخلاف ایک اور درخواست دائر کریں گے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آج پارٹی رہنماؤں کا اجلاس طلب کر کے ان تمام معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔ ہم آزاد امیدوار نہیں ہیں ، ہم سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے تھے، مخصوص نشستوں پر پارٹی اسٹرکچر دیا تھا،سنی اتحاد کونسل کا نام اس اسٹرکچر میں شامل تھا۔

عید کے بعد بانی پی ٹی آئی کیلئے سڑکوں پر نکلیں گے ، بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن کی 17 سیٹیں ہیں، مزید 30 سیٹیں مانگی جا رہی ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں