پاکستان کی اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

foreign Office

اسلام آباد: پاکستان نے شام میں ایرانی سفارتخانہ کے قونصلر سیکشن پراسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ متاثرین کے اہلخانہ اور ایرانی حکومت سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ حملہ شام کی خودمختاری، استحکام اور سلامتی کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔ ویانا کنونشن کے تحت سفارتکاروں اور سفارتی سہولیات کے خلاف حملے غیرقانونی ہیں۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی فوج کا غیرذمہ دارانہ عمل خطے میں عدم استحکام بڑھا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ابوظہبی سول ڈیفنس اتھارٹی کا کئی شعبوں میں ملازمین کی بھرتی کا اعلان

واضح رہے کہ اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 6 افرادجاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں القدس بریگیڈز کے کمانڈر رضا زاہدی بھی شامل ہیں۔

حملے میں دمشق کے نواحی علاقے میں ایرانی قونصل خانے کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا،اسرائیلی فضائی حملے میں عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔


متعلقہ خبریں