ججز خط معاملہ، جسٹس (ر) تصدق جیلانی نے انکوائری کمیشن سربراہی سے انکارکر دیا

tasaduq jillani

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر جسٹس (ر) تصدق جیلانی نے انکوائری کمیشن کی سربراہی کرنے سے انکار کر دیا۔

انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو بذریعہ خط فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے، خط میں ان کا کہناتھا کہ ذاتی مصروفیات کی بنا پر کمیشن کی سربراہی نہیں کرسکتا۔

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی سزا معطل

سابق چیف جسٹس نے کہا کہ خود پر اعتماد کرنے پر وزیراعظم، کابینہ، چیف جسٹس اور جسٹس منصور علی شاہ کا مشکور ہوں، مناسب ہوگا چیف جسٹس ادارے کی سطح پر اس ایشو کا فیصلہ کریں۔

خط کے متن میں جسٹس (ر) تصدق جیلانی نے مزید کہا کہ ہائیکورٹ ججز نے خط سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھا۔

سپریم جوڈیشل کونسل خودایک آئینی باڈی ہے، میرے لیے اس معاملے کی انکوائری کرنا جوڈیشل پروپرائرٹی کی خلاف ورزی ہوگی، اگرچہ ہائیکورٹ ججز کا خط پوری طرح آئین کے آرٹیکل 209 کا بھی نہیں بنتا، چیف جسٹس ادارہ جاتی سطح پر اس معاملے کو بہتر حل کر سکتے ہیں۔

چین سولر سسٹم کے تمام آلات کے کارخانے پاکستان میں لگانے پر آمادہ

جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی نے مزید لکھا کہ کمیشن کے ٹی او آرز معاملے سے صحیح مطابقت نہیں رکھتے، ججزنے خط میں ادارہ جاتی مشاورت کی بات کی تھی۔

یاد رہے کہ 30 مارچ کو وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کی تشکیل کی منظوری دیتے ہوئے سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کو انکوائری کمیشن کا سربراہ نامزد کیاتھا۔


متعلقہ خبریں