فواد چودھری کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم

fawad chaudhry

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے جہلم میں زمین سے متعلق نیب کیس میں فواد چودھری کی درخواست پر ضمانت منظور کی۔

فواد چودھری کی جانب سے وکیل قیصر امام عدالت میں پیش ہوئے، سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہمارے پاس گواہ ہے جو کہتا ہے کہ فواد چودھری نے پچاس لاکھ روپے رشوت لی۔

وزیراعظم ایک روزہ دورے پر داسو روانہ، چینی انجینئرز سے اظہار یکجہتی کریں گے

چیف جسٹس عامر فاروق نے سوال کیا کہ 50لاکھ روپے کاکیس نیب کے دائرہ اختیار میں کیسے آتا ہے؟نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ کیس ابھی انکوائری اسٹیج پر ہے، مزید تفصیلات حاصل کر رہے ہیں، ایکنک سمیت تمام متعلقہ اداروں کو لکھ رکھا ہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے شواہد کے لیے بعد میں لکھا اور بندہ پہلے گرفتار کر لیا؟ نیب کے پاس فواد چودھری کے خلاف سب سے مرکزی شواہد کیا ہیں؟

نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دینے پر چیف جسٹس عامر فاروق برہم ہو گئے اور کہا کہ سپریم کورٹ کو چھوڑیں، پہلے شواہد تو بتائیں۔


متعلقہ خبریں