ٹیکس نیٹ بڑھانے کے مشن کے تحت تقریبا 31 لاکھ ریٹیلرز کو نیٹ میں لانے کے لیے تاجر دوست اسکیم شروع ہو گئی۔
رجسٹریشن کراچی، لاہور، پشاور، راولپنڈی، کوئٹہ اور اسلام آباد میں ہوگی، ریٹیلرز رجسٹریشن 30 اپریل تک کرو اسکتے ہیں، نہ کرانے کی صورت میں جرمانے ہوں گے۔
ایف بی آرکو تاجر دوست اسکیم سے سالانہ تقریبا 500 ارب روپے تک اضافی ٹیکس کی توقع ہے، تاجردوست اسکیم کا اطلاق تاجروں اور دکانداروں پر ہوگا، تاجروں اور دکانداروں کے لیے کم از کم ایڈوانس ٹیکس 1200 روپے ہوگا، ماہانہ ایڈوانس انکم ٹیکس کی پہلی وصولی 15جولائی 2024 سے ہوگی۔
حکومت کا 27 ہزار ٹیکس کیسز سے اربوں روپے کا ریونیو حاصل کرنے کے لیے آرڈیننس لانے کا فیصلہ
اسکیم کے تحت 15 جولائی کے بعد ہر ماہ کی15 تاریخ کو وصولی ہوگی، پورے سال کا ٹیکس یکمشت ادا کرنے پر 25 فیصد رعایت ہوگی، اسی طرح سال 2023 کے گوشوارے جمع کرانے پر بھی 25 فیصد رعایت ملے گی۔
چھوٹے تاجروں، دکانداروں، ہول سیلرز، ریٹیلرز کے علاوہ مینوفیکچررز کم ریٹیلرز، امپورٹر کم ریٹیلرز ر پر بھی اسکیم کا اطلاق ہوگا، تاجراور دکاندار موبائل ایپ یا فیڈرل بورڈ آف ریونیوکے ویب پورٹل پر رجسٹریشن کراسکیں گے۔
رجسٹریشن ٹیکس سہولت سینٹروں کے ذریعے بھی ہوسکے گی۔ کم از کم ماہانہ ایڈوانس ٹیکس ہر شخص پر لاگو ہوگا، سالانہ ایڈوانس ٹیکس صفر ہونے پر سالانہ 1200 روپے ادا کرنا ہوں گے۔قومی سطح یا بین الاقوامی چین کے اسٹور یونٹ پر اسکیم لاگو نہیں ہوگی۔