چیئرمین پی سی بی کا دورہ کاکول، بابر اور شاہین سے اہم ملاقات کریں گے

چیئرمین پی سی بی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی آج کاکول ایبٹ آباد جائیں گے، سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی سے بھی ملاقات کریں گے۔

محسن نقوی آج ایبٹ آباد میں جاری پاکستان کرکٹ ٹیم کے کاکول فٹنس کیمپ کا دورہ کریں گے۔ چیئرمین پی سی بی اپنے دورے پر کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے اور کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کے ساتھ افطار بھی کریں گے۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی کاکول میں موجودہ کپتان بابر اعظم اور سابق شاہین آفریدی سے ملاقات کریں گے اور مستقبل کے پلان پر بات کریں گے۔

شاہین آفریدی پی سی بی کی طرف سے جاری کیے گئے بیان سے ناخوش

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی پی سی بی کی طرف سے بغیر مشاورت جاری کیے گئے بیان پر اپنے تحفظات چیئرمین پی سی بی کے سامنے رکھیں گے۔

خیال رہے کہ افواج پاکستان کے جوانوں کی سرپرستی میں قومی کرکٹرز کا فیزیکل ٹریننگ کیمپ آرمی اسکول آف فیزیکل ٹریننگ سینٹر ایبٹ آباد میں جاری ہے۔ کیمپ 8 اپریل تک جاری رہے گا جس کے بعد نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی دنوں کی نسبت کھلاڑیوں کی دو روز سے فیزیکل ٹریننگ میں نرمی کی گئی ہے اور تفریح اور آرام مہیہ کیا جارہا ہے۔ کھلاڑیوں نے افواج پاکستان کے جوانوں کے ساتھ ٹیپ بال کرکٹ بھی کھیلی۔


متعلقہ خبریں