عالمی سطح پر ہر شخص سالانہ 79 کلو کھانا ضائع کرتا ہے، اقوام متحدہ رپورٹ

اقوام متحدہ

عالمی سطح پر ہر شخص سالانہ تقریباً 79 کلو کھانا ضائع کرتا ہے جو عالمی سطح پر یومیہ 1 ارب ضائع شدہ کھانا بنتا ہے۔

اقوام متحدہ کے فوڈ ویسٹ انڈیکس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 2022 میں دنیا بھر میں پیدا ہونے والی خوراک کا 19 فیصد فضلہ کے طور پر ضائع کیا گیا ہے جو تقریباً 1.05 ارب میٹرک ٹن خوراک کے برابر ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2030 تک خوراک کے ضیاع کو نصف کرنے کے ہدف سے متعلق ممالک کی جانب سے اٹھائے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ عالمی خوراک کے کُل فضلے میں 60 فیصد حصہ گھرانوں کا اور 30 فیصد ریسٹورنٹس کا بنتا ہے۔

2024 گرم ترین سال ہو سکتا ہے، اقوام متحدہ کی رپورٹ

مقامی حکومتوں، اداروں اور صنعتی گروپس کی اس حوالے سے مشترکہ حکمت عملی کو اپنانے پر زور دیا گیا ہے تاکہ شراکت داری سے عالمی سطح پر کھانے کے ضیاع کو کم کیا جاسکے۔

فوڈ ویسٹ انڈیکس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سن 2022 میں روزانہ کی بنیاد پر ایک ارب کھانے کے پیکٹ پھینکے گئے۔ خاندانوں اور کمپنیوں نے ایک ٹریلین سے زائد مالیت کا کھانا پھینکا جبکہ تقریباً آٹھ سو ملین افراد بھوک کا شکار ہیں۔


متعلقہ خبریں