خیبر پختونخوا کے وزیر قانون آفتاب عالم نے کہا ہے کہ تھری ایم پی او اور دفعہ 144 کے قانون میں تبدیلی لائیں گے ،وفاق نے چیف سیکرٹری کو نہیں ہٹایا تو دیگر آپشنز بھی موجود ہیں۔
ایک انٹرویو میں آفتاب عالم نے کہا کہ 9 اور 10 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کیلئے مشاورت شروع کر لی ہے ، لیڈر شپ کے ساتھ بیٹھ کر اجتماعی فیصلہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں پی ٹی آئی رہنماؤں پر درج جعلی ایف آئی آرز ختم کی جائیں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں جعلی ایف آئی آر درج کرنے والے پولیس آفیسرز پر مقدمات درج کریں گے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے پاس تھری ایم پی او جاری کرنے کا اختیار نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
آفتاب عالم نے مزید کہا کہ ہمارے خلاف تھری ایم پی او اور دفعہ 144 کا غلط استعمال کیا گیا، ہم نہیں چاہتے کہ مستقبل میں اس قانون کا مزید غلط استعمال ہو، اس لیے تھری ایم پی او اور 144 کے قانون میں تبدیلی لائیں گے۔