کالعدم تنظیم کی جانب سے تھریٹ الرٹ، گلگلت بلتستان میں سکیورٹی سخت

گلگلت بلتستان

وزارت داخلہ کی جانب سے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے جاری کردہ تھریٹ الرٹ کے بعد گلگت بلتستان بھر میں سکیورٹی بڑھا دی گئی۔

گلگت بلتستان کے وزیر داخلہ شمس الحق لون کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کی جانب سے ممکنہ حملوں کے حوالے سے تھریٹ الرٹ جاری کرتے ہوئے خطے کی حکومت کو سیکیورٹی میں اضافہ کرنے کا کہا ہے۔

چینی کمپنیوں نے دیامر بھاشا ڈیم پر کام روک دیا، عملے کو گھر میں رہنے کی ہدایت

شمس الحق لون نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے آخری 10 دن حساس سمجھے جاتے ہیں جس کی وجہ ان دنوں میں منعقد کیے جانے والے مذہبی اجتماعات ہوتے ہیں۔ اس حوالے سے گلگت بلتستان کے آئی جی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ملاقاتیں بھی کی گئی ہیں۔

اجلاسوں کے دوران گلگلت بلتستان کے حساس مقامات اور ریجن کے داخلی راستوں پر چیکنگ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خواتین پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان اسکاؤٹس کو بھی ریجن میں تعینات کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

بشام میں گاڑی پر خودکش حملہ ، 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک

دوسری طرف پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کی طرف سے بھی سیکیورٹی خطرات کے حوالے سے خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے آئی جیز کو خط ارسال کیا گیا ہے۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی نے مبینہ طور پر 19 اور 21 رمضان کے درمیان حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔


متعلقہ خبریں