بابر اعظم کے والد کی انسٹاگرام پر معنی خیز پوسٹ


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے بیٹے کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے معنی خیز پوسٹ شیئر کر دی۔

انہوں نے انسٹاگرام پر جاری پوسٹ میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ بلند کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’تیر تیری طرف ہی آئے گا یوں ہوا میں شکار نہ کرنا :: ڈوب جانے کا جس میں خطرہ ہے ایسے دریا کو پار مت کرنا :: دھوکہ وفا کی راہ میں کھائے ہیں ضرور مگر دھوکہ دیا نہیں:: ہم نے گزار دی فقیری میں زندگی مگر ضمیر کا سودا نہیں کیا :: دل کو جلا کر دیے ہیں زمانے کو روشنی :: جگنو پکڑ کر ہم نے اُجالا نہیں کیا :: پاکستان زندہ باد‘۔

دی ہنڈریڈ ڈرافٹ، بابراعظم ، محمدرضوان، شاہین شاہ نے بھی رجسٹریشن کروالی

 

View this post on Instagram

 

A post shared by M.Azam Siddique (@azam_siddique_65)

خیال رہے کہ بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں، لیکن انہوں نے گزشتہ برس ورلڈ کپ کے دوران قومی ٹیم کی خراب کارکردگی کے باعث بیٹے پر ہونے والی تنقیدوں سے دلبرداشتہ تھے۔


متعلقہ خبریں