بہت جلد اپنے فینز کو سرپرائز دوں گی، کنزی ہاشمی

kinza hashmi

اداکارہ کنزی ہاشمی نے کہا کہ کئی ڈراموں میں کام کررہی ہوں، اپنے فینز کوبہت جلد سرپرائز دوں گی۔

ٹی وی ڈراموں کی مصروفیات نے ہم جیسے فنکاروں کو فلموں سے دور کیا ہوا ہے۔ فلم انڈسٹری کے سنہری دور کے آثار نمایاں ہونے میں وقت لگے گا۔

اب شوبز انڈسٹری کو جو نقصان ہوچکا ہے اسکا ازالہ ہونا بہت مشکل نظر آرہا ہے، کئی ایک ڈرامہ پروڈیوسر ز دیوالیہ ہوگئے ہیں۔

ٹک ٹاکر سیدہ فاطمہ بتول کے ہاں بیٹی کی پیدائش

بہت سے فنکار سفید پوشی کی خاطر خاموش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی ہی نہیں بیرون ممالک سے بھی کا م کی آفرز ہورہی ہیں،ذاتی طور پر اپنے ملک کی پروڈکشنز کو ترجیح دینا چاہتی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ کم کام کرکے معیار برقرار رکھنا فنکار کے اپنے اوپر ہوتا ہے۔بطورفنکارہ جاندار سکرپٹس اور کردار میری پہلی ترجیح ہوتے ہیں۔


متعلقہ خبریں