پی ٹی آئی کا عدلیہ کی بحالی، سابق چیئرمین کی رہائی کیلئے ریلی نکالنے کا اعلان


راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عدلیہ کی آزادی اور سابق چیئرمین کی رہائی کے لیے ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے لطیف کھوسہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے 45 منٹ کی ملاقات رہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا ہے۔

گوہر علی خان نے کہا کہ عدلیہ کی بحالی اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے اتوار کو پشاور میں دن 2 بجے ریلی نکالی جائے گی۔ جس میں اراکین اسمبلی بھی شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے مقدمات کے حوالے سے چیف جسٹس پاکستان کو تفصیلی خط لکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی جی سندھ نے منشیات کیخلاف ٹاسک فورس قائم کر دی

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور کارکنوں کو ٹارگٹ کیا گیا اور بانی پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ 9 مئی واقعات پر ہائی پاور جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ 9 مئی سے 9 فروری تک ڈرامہ لندن پلان کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف اور ان کے بیٹوں کو جلدی بری کر دیا گیا جبکہ ججز پر تشدد اور دباؤ پر پاکستان کی تمام بار ایسوسی ایشن نے سخت قسم کی قراردادیں پیش کیں اور اگر نظام عدل کو منہدم کر دیا جائے تو پھر ریاست نہیں چل سکتی۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ 6 ججز کو دلیری کا مظاہرہ کرنے پر سلام پیش کرتا ہوں اور وکلا 6 ججز کے محافظ بنیں گے۔ وکلا کی تحریک جلد شروع کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں