وزیراعظم سے ملاقات کے بعد چیف جسٹس نے فل کورٹ اجلاس طلب کر لیا


اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی جانب سے لکھے گئے خط کے تناظر میں وزیراعظم شہباز شریف نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد چیف جسٹس نے فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا۔ وزیراعظم چیف جسٹس سے ملاقات کے لیے سپریم کورٹ پہنچے جہاں دونوں کے درمیان ملاقات تقریباً ایک گھنٹہ 20 منٹ تک جاری رہی۔

ججز کے خط نے ایک نیا پنڈروا باکس کھول دیا، جاوید لطیف کے انکشافات

وزیراعظم اور چیف جسٹس پاکستان کی ملاقات چیف جسٹس کے چیمبر میں ہوئی، اس اہم ملاقات میں سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ، وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان بھی شریک تھے۔

دوسری جانب پنجاب بار کونسل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر تشویش کا اظہارکیا ہے،پنجاب بار کونسل نے مطالبہ کیا تھا سپریم کورٹ پاکستان ججز کے خط کا فوری نوٹس لے۔

عدالتی امور میں مداخلت کسی صورت قابل قبول نہیں،ہم آئین وقانون کی بالادستی اور آزاد عدلیہ پر یقین رکھتے ہیں،اداروں کی آپس میں محاذ آرائی ملک کیلئے ٹھیک نہیں،اداروں پر الزام لگا نا آسان ہوگیا ہے،اس کی تحقیقات ہونی چاہئے۔


متعلقہ خبریں